امریکا نے ایکواڈور کے تعاون سے منشیات بردار کشتی تباہ کردی
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی فوج نے ایکواڈور کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مشرقی بحرالکاہل میں مبینہ منشیات سمگلنگ میں ملوث کشتی کو روک کر تباہ کردیا۔
امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق کشتی کو متحرک ایندھن سٹیشن کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا ،حکام نے بتایا کہ سوار افراد کو ایکواڈور منتقل کرنے کے بعد امریکی فورسز نے کشتی کو تباہ کیا۔ جاری کردہ ویڈیو میں دھماکے کے بعد کشتی کو آگ میں لپٹا دیکھا جاسکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments