مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی گاؤں پر حملہ

 مغربی کنارے میں اسرائیلی  آبادکاروں کا فلسطینی گاؤں پر حملہ

قُصرہ(اے ایف پی)مغربی کنارے کے فلسطینی گاؤں قُصرہ پر درجنوں اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کردیا، جس کے دوران فلسطینیوں کے ایک گھر پر پتھراؤ کیا گیا۔

 مقامی رہائشی کے مطابق چند فلسطینی ایک گھر میں کام کر رہے تھے کہ آبادکاروں کا ایک گروپ وہاں پہنچا اور بعدازاں درجنوں مزید افراد کو بلا لیا۔آبادکار فلسطینیوں کی موجودگی میں گھر کے اندر گھس گئے ۔ فورسز نے آبادکاروں کو گھر سے نکال کر دونوں گروپوں کو الگ کیا اور بعض گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...