چینی صدر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بشکیک پہنچ گئے

چینی صدر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی  اجلاس میں شرکت کیلئے بشکیک پہنچ گئے

بشکیک (اے پی پی)چین کے صدر شی جن پنگ کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم کے 2026 کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان کے سرکاری دورے کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک پہنچ گئے ۔

صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پنگ لی یوان جب بشکیک کیماناس انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے تو کرغزستان کے صدر ،صدیر جاپاروف اور ان کی اہلیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور کرغزستان کی روایتی دوستی کا رشتہ بہت پرانا ہے ، بلند و بالا تھیان شان پہاڑ دونوں ممالک کے عوام کی ہزار سالہ دوستی کی تاریخ کے گواہ ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...