شمالی کوریا :فوجی قیادت کی تنظیم نو وزیر دفاع نو کوانگ چول برطرف
سیول(اے ایف پی)شمالی کوریا کے وزیر دفاع نو کوانگ چول کو فوجی قیادت میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کے دوران عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
صدر کم جونگ اُن کی زیرصدارت اجلاس میں فوجی قیادت کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا۔ کم سونگ گی کو نیا وزیر دفاع مقرر کردیا گیا، جبکہ دفاعی مشیر جونگ چون کو مرکزی فوجی کمیشن کا نائب چیئرمین اور حکمران جماعت کے پولٹ بیورو کا رکن بنایا گیا ہے ۔ متعدد دیگر عہدیداروں کو بھی ترقی دی گئی۔ادھر شمالی کوریا نے دفاعی ٹیکنالوجی میں پیش رفت پر سائنسدانوں اور محققین کو اعلیٰ قومی اعزازات سے نوازا۔ حکام نے نئی جنگی ٹیکنالوجی کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments