لیڈرزحقوق کیلئے متحد ہوجائیں

 لیڈرزحقوق کیلئے متحد ہوجائیں

سرینگر(این این آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سیاسی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر لوگوں کی شناخت، وقار اور سیاسی حقوق کے تحفظ کیلئے متحد ہوجائیں ،

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو دفعہ370 اور 35 اے کی بحالی، سیاسی قیدیوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کے پْرامن حل کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں، جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق طاقت کے زور پر چھین لیے گئے ، ریاستی حیثیت ختم کر دی گئی اور علاقے کو یونین ٹیریٹری میں تبدیل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے حقوق اور آئینی ضمانتوں کی بحالی کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...