ناروے :آنجہانی بادشاہ ہیرالڈ کی آخری رسومات 9 ستمبر کو ہونگی
اوسلو(اے ایف پی)ناروے کے آنجہانی بادشاہ ہیرالڈ پنجم کی آخری رسومات 9 ستمبر کو اوسلو کیتھیڈرل میں ادا کی جائیں گی۔
شاہی محل کے مطابق تقریب بدھ کو دوپہر ایک بجے شروع ہوگی۔ بادشاہ ہیرالڈ 28 اگست کو 89 برس کی عمر میں چل بسے تھے ۔ ان کے بیٹے ہاکون ہشتم نے تخت سنبھال لیا ہے ۔ ناروے میں آنجہانی بادشاہ کی یاد میں سرکاری سوگ جاری ہے ۔ حکومت کے مطابق آخری رسومات کے روز ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments