نائجر :ناکام فوجی بغاوت کے بعد دارالحکومت نیامی میں معمولات زندگی بحال
نیامی (اے ایف پی)نائجر کے دارالحکومت نیامی میں فوجی بغاوت ناکام بنانے کے بعد اتوار کو معمولات زندگی بحال ہوگئے ۔
فوجی حکومت اور روسی نیم فوجی گروپ نے شدید جھڑپوں کے بعد شہر کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا۔ باغی فوجیوں نے صدارتی محل پر قبضے کی کوشش کی، جس میں کئی افراد ہلاک اورمتعدد گرفتار ہوئے ۔ ایئرپورٹ اور صدارتی محل کے اطراف سکیورٹی سخت ہے ، فوجی اہلکار گاڑیوں اور پیدل افراد کی تلاشی لے رہے ہیں۔ نائجر میں جنرل عبدالرحمان2023 کی فوجی بغاوت کے بعد اقتدار میں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments