بنگلہ دیش:چین سے جے 10 سی ای طیاروں کی خریداری کی تجویز منظوری کیلئے ارسال

بنگلہ دیش:چین سے جے 10 سی ای طیاروں کی خریداری  کی تجویز منظوری کیلئے ارسال

ڈھاکہ(آئی این پی ) بنگلہ دیش نے چین سے جدید جے 10 سی ای جنگی طیارے خریدنے کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے خریداری کی تجویز منظوری کیلئے وزارت خزانہ اور مسلح افواج کے ڈویژن کو بھجوا دی۔

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق چین کے 4.5 نسل کے لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر جنگ کے دوران چینی ساختہ جے 10 طیاروں کی کارکردگی نے بنگلہ دیش کی توجہ حاصل کی۔ اطلاعات و نشریات کے مشیر زاہد الرحمان نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں مطلوبہ بجٹ مختص ہونے پر معاہدے پر فوری عملدرآمد شروع ہوسکتا ہے بصورت دیگر معاملہ آئندہ مالی سال تک موخر ہوگا۔ دفاعی منصوبے میں چینی جنگی ،وی آئی پی ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز کی خریداری بھی شامل ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...