سوئٹزرلینڈ :موسیقی و رقص کی محفل میں فائرنگ ،اطالوی خاتون ہلاک
جنیوا،روم(اے ایف پی)سوئٹزرلینڈ کے شہر آراؤ میں ریَو پارٹی(موسیقی و رقص کی محفل) کے دوران فائرنگ سے اطالوی خاتون ہلاک ہو گئی ۔
سوئس وزیر خارجہ اگنازیو کاسِس نے اطالوی ہم منصب انتونیو تاجانی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے ہلاکت پر تعزیت کی۔ سوئس پولیس کے مطابق واقعے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے ،مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ ریس کورس میں جاری ٹیکنو پارٹی کے دوران ہوئی جہاں تقریباً 3 ہزار 500 افراد شریک تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments