امریکی وزیر خزانہ کاچین پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر زور
واشنگٹن،ایشیویل(اے ایف پی)جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کا اجلاس امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر ایشیویل میں شروع ہوگیا۔۔۔
اجلاس میں ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے سمیت عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز پر غور کیا جا رہا ہے ۔اجلاس میں یورپی یونین نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔ اجلاس میں عالمی اقتصادی عدم توازن، قرضوں کے بحران اور تجارتی رکاوٹوں سمیت چین کی اضافی صنعتی پیداوار پر بھی بات ہوگی۔امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے جی 20 ممالک پر زور دیا ہے کہ عالمی تجارتی عدم توازن کم کرنے کے لیے چین پر مزید تجارتی پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جائے ۔ بیسنٹ نے کہا کہ دنیا چین کو1کھرب20ارب ڈالر کے تجارتی سرپلس کیساتھ قبول نہیں کرسکتی۔ انہوں نے جی 20 اجلاس کے دوران چین کے بڑے تجارتی سرپلس کو عالمی معیشت کے لیے عدم توازن قرار دیتے ہوئے رکن ممالک سے اس معاملے پر مشترکہ اقدامات پر غور کرنے کا مطالبہ کیا۔ امریکی وزیر خزانہ کے مطابق تجارتی توازن بہتر بنانے کے لیے چین کی برآمدی پالیسیوں اور عالمی منڈی پر ان کے اثرات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments