بھارت :معاشی شرح نمو توقعات سے بڑھ کر 7اعشاریہ8 فیصد ہوگئی
نئی دہلی(اے ایف پی) بھارت کی معیشت اپریل سے جون کی سہ ماہی میں توقعات سے زیادہ 7اعشاریہ8 فیصد کی شرح سے بڑھی۔۔۔
، جس سے ایران جنگ کے باعث معاشی ترقی متاثر ہونے کے خدشات کم ہوگئے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خدمات کے شعبے نے نمو میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ مینوفیکچرنگ شعبہ 9اعشاریہ2 فیصد بڑھا۔ گزشتہ سہ ماہی میں شرح نمو 8اعشاریہ6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ ماہرین کے مطابق توانائی کی بڑھتی قیمتوں اور سپلائی چین مسائل کے باوجود بھارتی معیشت نے مضبوط کارکردگی دکھائی۔ بھارت تیل و گیس کی درآمدات پر انحصار کے باعث مشرق وسطیٰ کی کشیدگی سے متاثر ہونے کا خدشہ برقرار ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments