جاپان:وزارت دفاع کی آئندہ مالی سال کیلئے 55 ارب 60کروڑ ڈالر بجٹ کی درخواست
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کی وزارت دفاع نے بدلتی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آئندہ مالی سال کیلئے ریکارڈ55ارب 60کروڑڈالر کے بجٹ کی درخواست کر دی۔۔۔
حکومت دفاعی فیصلوں میں تیزی لانے کیلئے مصنوعی ذہانت سے مدد لینے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ بجٹ میں ڈرونز، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور جدید ہتھیاروں کی تیاری پر توجہ دی گئی ہے ۔ جاپان زیرِ آب داغے جانے والے ہائپر سونک میزائل تیار کرنے اور اطلاعاتی جنگ کے خطرات سے نمٹنے کیلئے نیا یونٹ قائم کرنے کا بھی منصوبہ رکھتا ہے ۔ حکام کے مطابق چین کی بڑھتی فوجی طاقت، شمالی کوریا کے میزائل و جوہری پروگرام اور روس کی یوکرین جنگ نے جاپان کو دفاع مضبوط بنانے پر مجبور کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments