نیویارک:سرکاری سکولوں میں آٹھویں جماعت تک اے آئی کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ
نیویارک(اے ایف پی)نیویارک سٹی کے سرکاری سکولوں میں آٹھویں جماعت تک طلباکے اے آئی کے استعمال پر پابندی عائد کردی جائے گی۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق نویں جماعت سے اے آئی کے استعمال کی اجازت ہوگی، تاہم اسے مخصوص تعلیمی مقاصد تک محدود رکھا جائے گا۔ اساتذہ اور والدین نے بچوں کی ذہنی صحت اور علمی نشوونما پر ممکنہ منفی اثرات کے خدشات کے باعث اے آئی کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ اے آئی پر مبنی نفسیاتی معاونت فراہم کرنے والے چیٹ بوٹس بھی ممنوع ہوں گے جبکہ اساتذہ کو سبق کی تیاری اور پیغامات لکھنے جیسے کاموں کیلئے اے آئی استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments