ترکیہ میں حضرت نوحؑ کی کشتی کی ممکنہ دریافت پر تحقیق جاری

 ترکیہ میں حضرت نوحؑ کی کشتی  کی ممکنہ دریافت پر تحقیق جاری

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ کے کوہ ارارات کے قریب دوروپینار کے مقام پر ماہرین حضرت نوحؑ کی کشتی سے منسوب کشتی نما ساخت پر تحقیق کر رہے ہیں۔۔۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق محققین نے ایک ہزار کے قریب مٹی کے نمونوں میں کاربن اور دیگر نامیاتی اجزا کی موجودگی کا جائزہ لیا، جبکہ نئے ریڈار سکینز میں زیرِ زمین ایسی ساختوں کے اشارے ملے ہیں جو قدرتی پہاڑی ڈھانچے سے مختلف ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ نتائج قدیم لکڑی کے ممکنہ باقیات کی نشاندہی کرتے ہیں، تاہم ابھی کسی لکڑی کی براہِ راست دریافت نہیں ہوئی۔ محققین کا کہنا ہے کہ نتائج ابتدائی ہیں اور مزید ڈرلنگ و تحقیق جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...