جھوٹے مقدمے میں پھنسایاگیا
سرینگر(اے پی پی) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے غیرقانونی طورپر نظربند چیئرمین محمد یاسین ملک نے 1990 میں کشمیری پنڈت نرس سرلا بٹ کے اغوا اور قتل سے متعلق الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے۔۔۔
اسے سیاسی بنیادوں پر گھڑی گئی کہانی قرار دیا ہے جس کا مقصد تحریکِ آزادی کشمیر کو بدنام کرنا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت میں جمع کرائے گئے ایک حلف نامے میں یاسین ملک نے کہا کہ 36 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعدمجھے قتل کے جھوٹے مقدمے میں پھنسایاگیا ہے حالانکہ ابتدائی تحقیقات میں میرا نام بھی شامل نہیں تھا۔انہوں نے عدالت سے کہا کہ موجودہ کارروائی سیاسی حالات اور فیصلوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے ۔ میرا یقین ہے کہ مجھے اس مقدمے میں پھنسایا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments