مصر :مسافر بس الٹنے سے 22 افراد جاں بحق، 28 زخمی

مصر :مسافر بس الٹنے سے  22 افراد جاں بحق، 28 زخمی

قاہرہ(اے ایف پی)مصر کے مشرقی صحرائی علاقے جزیرہ نما سینا میں مسافر بس الٹنے سے 22 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے ۔۔۔

 حادثہ بحیرہ احمر کے سیاحتی شہروں دہب اور نویبع کو ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔ جاں بحق افراد میں 10 اردنی شہری بھی شامل ہیں، بس میں 43 افراد سوار تھے ۔ مصر میں ناقص ڈرائیونگ، گاڑیوں کی خراب حالت اور قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث ٹریفک حادثات عام ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...