اسرائیل کی لبنان سے یہودیوں کی باقیات بارے معلومات طلب

 اسرائیل کی لبنان سے یہودیوں کی  باقیات بارے معلومات طلب

بیروت (اے ایف پی)لبنان کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں اسرائیل نے ان لبنانی یہودیوں کی باقیات کے بارے میں معلومات طلب کی ہیں جنہیں 1975 سے 1990 کی خانہ جنگی کے دوران ایران نواز حزب اللہ سے منسلک گروپوں نے اغوا کرکے قتل کردیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیل نے گزشتہ دو روز کے دوران جنوبی لبنان سے پکڑے گئے پانچ شہریوں کو رہا کردیا ہے ، جہاں اسرائیل اور حزب اللہ کیدرمیان جنگ جاری ہے ۔لبنان میں یہودی برادری طویل عرصے سے آباد ہے اور سیاسی نمائندگی نہ ہونے کے باوجود ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...