تاندلیانوالہ: 4 سالہ بچہ گھر کے باہر کھیلتے گٹر میں گر کر جاں بحق

 تاندلیانوالہ: 4 سالہ بچہ گھر کے باہر کھیلتے گٹر میں گر کر جاں بحق

نہال قوت سماعت و گویائی سے محروم تھا، گٹر ان کے اپنے گھر کا تھا ، ڈھکن رکھنا یاد نہ رہا :والد کا بیان

 تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ گڑھ کے علاقے چک نمبر 543 گ ب منگنانوالا میں کھلے گٹر نے ایک اور معصوم بچے کی جان لے لی، گھر کے باہر کھیلنے کے لیے جانے والا 4 سالہ نہال گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ نہال گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلا تھا کہ گھر کے قریب پانی کی نکاسی کے لیے بنائے گئے کھلے گٹر میں اچانک جاگرا۔ اہل علاقہ نے اطلاع ملنے پر بچے کو گٹر سے نکالا تاہم اس وقت تک وہ دم توڑ چکا تھا۔ چار سالہ نہال قوت سماعت و گویائی سے محروم تھا۔بچے کے والد نے بتایا کہ مذکورہ گٹر ان کے اپنے گھر کا تھا جو پانی کی نکاسی کے لیے گھر سے باہر بنایا گیا تھا،  تاہم گٹر پر ڈھکن رکھنا یاد نہ رہا جس کے باعث یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے ۔واقعے پر اہل علاقہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلے گٹر اور نالیاں بچوں کے لیے شدید خطرے کا باعث ہیں، اس لیے ایسے مقامات کو محفوظ بنایا جانا ضروری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...