امریکا نے بحرالکاہل میں ایکواڈور کے گینگ’’لاس چونیرواس‘‘ کی تیسری کشتی بھی ڈبو دی

امریکا نے بحرالکاہل میں ایکواڈور  کے گینگ’’لاس چونیرواس‘‘ کی تیسری کشتی بھی ڈبو دی

کوئٹو (اے ایف پی)امریکی فوج نے بحرالکاہل میں ایکواڈور کے گینگ ‘‘لاس چونیرواس’’ سے تعلق رکھنے والی تیسری کشتی بھی ڈبو دی۔

 امریکی سدرن کمانڈ نے جمعہ کو بتایا کہ کارروائی جمعرات کو کی گئی۔یہ کارروائی امریکا کی وسیع تر مہم کا حصہ ہے ، جس میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے شبے میں کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔ گزشتہ سال سے جاری ایسی کارروائیوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکی سدرن کمانڈ (ساؤتھ کام) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘‘ایکس’’ پر بتایا کہ اس  نے مشرقی بحرالکاہل کے بین الاقوامی پانیوں میں غیر قانونی سمندری منشیات کی سمگلنگ کی کارروائیوں میں بطور تیرتے ہوئے ایندھن بھرنے کے مرکز استعمال ہونے والی ایک کشتی کو کامیابی سے روک دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...