سابق امریکی وزیر محنت پر کام کی جگہ کا ماحول خراب کرنے ، سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کے الزامات
نیویارک (اے پی)امریکی محکمہ محنت کے انسپکٹر جنرل کی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر محنت لوری شاویز ڈی ریمر نے محکمہ میں ‘‘زہریلا، خوف زدہ کرنے والا اور توہین آمیز’’ ماحول قائم رکھا اور محکمانہ پالیسیوں کی متعدد خلاف ورزیاں کیں۔
رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ شاویز ڈی ریمر نے اپنے سکیورٹی عملے کے ایک رکن کے ساتھ ‘‘نامناسب تعلقات’’قائم کیے اور ذاتی و سرکاری سفر کو یکجا کرکے سفری ضوابط کی خلاف ورزی کی۔ ان پر محکمہ کیشراب سے متعلق پالیسی کی خلاف ورزی، سرکاری اوقات میں عملے سے ذاتی کام کرانے اور موصول ہونے والے تحائف کی متعلقہ حکام کو اطلاع نہ دینے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments