چین:سابق اعلیٰ مالیاتی افسر کو رشوت خوری پر عمر قید

چین:سابق اعلیٰ مالیاتی افسر کو رشوت خوری پر عمر قید

بیجنگ(اے ایف پی)چین کی عدالت نے سابق اعلیٰ مالیاتی افسر وانگ جیان جون کو رشوت خوری اور غیرقانونی اثاثے بنانے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی۔

 58 سالہ وانگ 2021 سے 2025 تک چائنا سکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے نائب چیئرمین رہے۔ عدالت کے مطابق انہوں نے 2005 سے 2019 کے دوران عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپنیوں کی لسٹنگ، کارپوریٹ فنانسنگ اور ٹھیکوں کے حصول میں افراد اور اداروں کو فوائد فراہم کیے۔ وانگ نے براہ راست یا بالواسطہ 93 کروڑ 40 لاکھ یوان سے زائد رقم و اثاثے غیرقانونی طور پر حاصل کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...