جرمنی:اے ایف ڈی کی انتخابی کامیابی کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

جرمنی:اے ایف ڈی کی انتخابی کامیابی  کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

برلن(اے ایف پی)جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹو فار جرمنی (اے ایف ڈی)کی علاقائی انتخابات میں بڑی کامیابی کیخلاف برلن میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔

 برانڈنبرگ گیٹ پر ہونے والے مظاہرے میں پولیس کے مطابق تقریباً 5 ہزار جبکہ منتظمین کا کہنا ہے کہ 14 ہزار افراد شریک ہوئے ۔ مظاہرین نے اے ایف ڈی کی کامیابی کو جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دیا۔ اے ایف ڈی نے مشرقی ریاست زاکسن انہالٹ میں تقریباً 44 فیصد ووٹ حاصل کرکے چانسلر فریڈرک مرز کی جماعت سی ڈی یو کو بڑا دھچکا دیا۔ یہ کامیابی جرمنی میں سیاسی زلزلہ قرار دی جارہی ہے اور نازی دور کے بعد پہلی بار انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے ریاستی حکومت بنانے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...