ہندو وفد کے دورے پر خواتین عملے کو ہٹانے کیخلاف ایفل ٹاور ملازمین کی ہڑتال
پیرس(اے ایف پی)خواتین عملے کو ہندو مذہبی وفد کے دورے کے دوران فرائض سے ہٹانے کے خلاف ایفل ٹاور کے ملازمین نے ہڑتال کردی، جس کے باعث دنیا کے معروف سیاحتی مقام کو پیر کو مکمل طور پر بند رکھا گیا۔
ملازمین نے الزام عائد کیا کہ وفد کی درخواست پر خواتین اہلکاروں کو صرف جنس کی بنیاد پر نظروں سے اوجھل کیا گیا۔ ایفل ٹاور چلانے والی کمپنی سیٹے نے بھی اعتراف کیا کہ ہندو وفد نے خواتین سے میل جول محدود رکھنے کی شرط عائد کی تھی، جسے قبول نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔ پیرس کے سوشلسٹ میئر ایمانوئل گریگوئر نے بھی اس اقدام کو ناقابل قبول قرار دیا۔ کمپنی کے صدر ایریل وائل نے واقعے کی مکمل تحقیقات اور ضروری اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ایفل ٹاور کو آج منگل سے معمول کے مطابق کھول دیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments