امریکا میں ڈیٹا سنٹرزکی بڑھتی پانی، بجلی کھپت پر عوامی تشویش

امریکا میں ڈیٹا سنٹرزکی بڑھتی  پانی، بجلی کھپت پر عوامی تشویش

نیویارک (اے ایف پی) امریکا میں ڈیٹا سنٹرز کی بڑھتی ہوئی پانی اور بجلی کی کھپت عوامی تشویش کا باعث بن گئی ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مطابق مصنوعی ذہانت اور انٹرنیٹ چلانے والے سرورز کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے بڑی مقدار میں پانی درکار ہوتا ہے۔ مشاورتی ادارے رِسٹاد انرجی کے مطابق 2025 میں دنیا بھر کے ڈیٹا سنٹرزنے کولنگ کیلئے 222 ارب لٹر پانی استعمال کیا، جو 2030 تک 644 ارب لٹر تک پہنچ سکتا ہے۔ امریکی کمپنی اینویڈیا کا کہنا ہے کہ نئے بند کولنگ نظام کے ذریعے بعض مراکز میں پانی کی کھپت تقریباً ختم کی جاسکتی ہے ، تاہم ماہرین کے مطابق پانی کی بچت کیلئے زیادہ بجلی درکار ہوسکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...