آکسفورڈ میوزیم 39 ناگا افراد کی باقیات بھارت کو واپس کرے گا
لندن(اے ایف پی)آکسفورڈ یونیورسٹی کے پٹ ریورز میوزیم نے نوآبادیاتی دور میں برطانیہ لے جائی گئی 39 افراد کی باقیات شمال مشرقی بھارت کی ناگا برادری کو واپس کرنے کا اعلان کردیا۔
میوزیم کے مطابق یونیورسٹی نے ناگا مفاہمتی فورم کی درخواست منظور کرتے ہوئے 40 میں سے 39 باقیات کی واپسی کی منظوری دی، جبکہ ایک نمونے کا ناگا ہونے کا واضح ثبوت نہیں ملا۔ میوزیم ڈائریکٹر لورا وان بروک ہوون نے کہا کہ باقیات 20ویں صدی کے اوائل میں برطانوی نوآبادیاتی حکام نے جمع کی تھیں اور بعض کو 2020 تک عوامی نمائش میں رکھا گیا۔ حوالگی کی تقریب کی تاریخ بعد میں طے ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments