برطانیہ:فضائی ٹریفک کنٹرول نظام کی خرابی، 1100 پروازیں منسوخ
لندن(اے ایف پی)برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث منگل کو رات 8بجے تک 1100 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ہیتھرو، گیٹ وک، لیورپول، برمنگھم اور ایڈنبرا ایئرپورٹس متاثر ہوئے ۔۔۔
برٹش ایئرویز نے 100 سے زائد پروازیں منسوخ یا دیگر ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیں، ریان ایئر کے 65 ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے ۔ فضائی ٹریفک سروس نیٹس نے خرابی دور ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مسافروں سے معذرت کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments