ایران کا صوبے سیستان و بلوچستان میں شدت پسند گروہوں سے وابستہ تین سیل ختم کرنیکا اعلان
تہران(مانیٹر نگ ڈیسک)ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے سکیورٹی حکام نے پیر کو رات گئے یہ دعویٰ کیا کہ امریکا اور۔۔۔
اسرائیل کے حمایت یافتہ قرار دئیے جانے والے شدت پسند گروہوں سے وابستہ تین منظم اور فعال ٹھکانوں کو شناخت کے بعد انہیں سرحدی علاقوں میں نشانہ بنایا گیا۔حکام کے مطابق ان سیلوں کے ارکان کو سرحد میں داخل ہوتے ہی سکیورٹی فورسز نے روک لیا اور کارروائی کے نتیجے میں انہیں کسی بھی آپریشن سے قبل ہی غیرمؤثر بنا دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments