انڈونیشیا:آتش فشاں کی کوریج کیلئے جانیوالے 5صحافیوں سمیت 7لاپتا

انڈونیشیا:آتش فشاں کی کوریج کیلئے جانیوالے 5صحافیوں سمیت 7لاپتا

جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا میں آتش فشاں اناک کراکاٹوا کی کوریج کیلئے جانے والے 5 صحافیوں سمیت 7 افراد لاپتا ہوگئے۔۔۔

 ، جن کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ قومی ریسکیو ایجنسی کے مطابق لاپتا افراد پیر کی دوپہر جکارتہ کے قریب سے سپیڈ بوٹ پر روانہ ہوئے تھے ، تاہم تاحال واپس نہیں پہنچے ۔ صحافی آتش فشاں کے پھٹنے کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کیلئے جارہے تھے ۔ ایک صحافی نے پیر کو سہ پہر 3 بجے ساتھی کو اپنی لوکیشن بھیجی، جس کے بعد رابطہ منقطع ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...