فرانس :رینوآر میوزیم سے 2قیمتی پینٹنگز چوری، ملزم فرار
کانیے سور میر(اے ایف پی)فرانس کے جنوبی شہر کانیے سور میر میں رینوآر میوزیم سے چور 2قیمتی پینٹنگز لے کر فرار ہوگئے
، جبکہ دو دیگر فن پارے میوزیم کے باغ میں چھوڑ گئے ۔ میئر برائن میسن کے مطابق دونوں ملزم جدید آلات سے لیس اور میوزیم سے متعلق معلومات رکھتے تھے ۔ چوروں نے دھاتی آری سے پینٹنگز کے فریم کاٹ کر انہیں نکالا، تاہم میوزیم اور پولیس کے سائرن بجنے پر انہیں جلدی میں فرار ہونا پڑا۔چوری شدہ پینٹنگز کی مالیت 90 لاکھ یورو ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments