جنگی مجرم جنرل کی آخری رسومات میں شرکت، بوسنیا کا دو سربیائی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم
سراجیو(اے ایف پی)بوسنیا کے وزیر خارجہ ایلمیدن کوناکووچ نے جنگی مجرم جنرل راتکو ملادیچ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے پر دو سربیائی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔۔
سربیا کے کم از کم 6 وزرا سمیت ہزاروں افراد نے بلغراد میں منعقدہ آخری رسومات میں شرکت کی، جہاں ملادیچ کی کھلے عام تعریف کی گئی۔ ملادیچ گزشتہ ماہ جنگی جرائم کی عمر قید کی سزا کاٹتے ہوئے انتقال کر گیا تھا۔یورپی یونین کی قیادت نے بھی سربیا کے حکام کی شرکت پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments