بھارتی ریاست آسام میں 73 مسلم خاندانوں کے گھر بلڈوزرسے مسمار
نئی دلی (اے پی پی)بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر اقتدار ریاست آسام کے ضلع گوالپارہ میں انتظامیہ نے 73مسلم خاندانوں کے گھروں کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس زمین کی ملکیت سے متعلق قانونی دستاویزات موجود ہیں اس کے باوجود انتظامیہ نے بلڈوزر چلا کر ان کے گھر مسمار کر دئیے ہیں ۔ قانونی اور سیاسی حلقوں نے بھی کارروائی میں مناسب قانونی طریقہ کار کی پاسداری اور ریاست میں تیزی سے جاری انسداد تجاوزات کی مہم کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments