ایرانی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں فوجی تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچا:امریکی میڈیا

ایرانی حملوں سے مشرق  وسطیٰ میں فوجی تنصیبات کو بھاری  نقصان پہنچا:امریکی میڈیا

واشنگٹن (اے ایف پی)ایرانی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

امریکی فوجیوں کی فراہم کردہ تصاویر میں تباہ شدہ طیارے ، پھٹے ہوئے خیمے اور بری طرح متاثرہ ٹرالرز دکھائی دئیے ہیں۔سی بی ایس نیوز کے مطابق تصاویر سعودی عرب کے فوجی اڈے اور کویت کی دو تنصیبات سے حاصل کی گئیں تاہم انکی تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔دو روز قبل امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایرانی حملوں سے کویت، بحرین، قطر، عرب امارات، سعودی عرب، عراق، عمان اور اردن میں امریکی اڈوں کی سینکڑوں عمارتیں اور تنصیبات تباہ یا متاثر ہوئیں۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...