امریکی پابندیوں کے باوجود بھارت کا روس سے تیل خریداری جاری رکھنے کا اعلان

امریکی پابندیوں کے  باوجود بھارت کا روس سے تیل  خریداری جاری رکھنے کا اعلان

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت نے امریکی پابندیوں کے باوجود روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ ملک اپنے 1ارب40کروڑ عوام کی توانائی ضروریات پوری کرنے کیلئے متنوع ذرائع سے تیل حاصل کرتا رہے گا اور بدلتی عالمی منڈی کے مطابق فیصلے کرے گا۔ بھارت نے کہا کہ وہ اپنے تجارتی اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ روس بھارت کا اہم تزویراتی شراکت دار اور دفاعی سامان فراہم کرنے والا ملک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...