ایران:مظاہروں میں شریک جڑواں بہنوں میں ایک کو سزائے موت، دوسری کو 36 سال قید

ایران:مظاہروں میں شریک  جڑواں بہنوں میں ایک کو سزائے  موت، دوسری کو 36 سال قید

پیرس(اے ایف پی) ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے الزام میں جڑواں بہنوں کو سخت سزائیں سنادی گئیں۔

 انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق 21 سالہ ترانہ رحیمی کو ‘‘خدا سے جنگ’’ کے الزام میں سزائے موت جبکہ اس کی جڑواں بہن رومینا کو 36 سال قید کی سزا دی گئی۔ دونوں بہنوں کو جنوری میں اصفہان میں احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ اہل خانہ نے حکام پر دونوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور طبی سہولیات فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...