وزیراعظم شہباز شریف چیک اپ کیلئے لندن پہنچ گئے
20 ستمبر کو امریکا روانگی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے سائیڈلائن ملاقاتیں طے ، دوبارہ لندن میں قیام کے بعد وطن واپس آئینگے
لندن(دنیا نیوز)وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے ۔لندن میں قیام کے دوران شہباز شریف اپنا چیک اپ کروائیں گے اور 20 ستمبر کو لندن سے امریکا پہنچیں گے ۔وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سمیت عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں کریں گے ۔وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی امن، مشرق وسطیٰ کے حالات اور ثالثی پر پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالیں گے ۔شہباز شریف امریکا میں مقیم اوورسیز بزنس فورم کے نمائندوں کے عشائیے میں شرکت کریں گے ۔وزیراعظم امریکا سے واپس لندن پہنچیں گے ، لندن میں دو سے تین روز قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments