اوپن اے آئی کا صدی پرانے ریاضیاتی مسئلے کے حل کا دعویٰ
اے آئی نے ’’نیویئر اسٹوکس مساوات‘‘کا حل پیش کرکے نئی بحث چھیڑ دی اے آئی مربوط ریاضیاتی دلائل پیش کرنیکی صلاحیت حاصل کررہی :ماہرین اوپن اے آئی کا اپنے ماڈلز کے غیر متوقع رویوں کی منظم رپورٹنگ کا اعلان
نیویارک(اے ایف پی)اوپن اے آئی نے صدی پرانے ریاضیاتی مسئلے کے حل کا دعویٰ کیا ہے ، اوپن اے آئی نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے ریاضی کے ایک اہم اور تقریباً ایک صدی پرانے مسئلے ’’ نیویئر اسٹوکس مساوات‘‘کا حل پیش کرکے ریاضی کی دنیا میں نئی بحث چھیڑ دی۔ کمپنی کے ہزاروں اے آئی ایجنٹس نے رواں ماہ صرف چار دن میں اس مسئلے پر کام کیا، جسے کئی نسلوں سے ریاضی دان حل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ یو سی ایل اے کے معروف ریاضی دان ٹیرنس تاؤ نے اس پیش رفت کو اپنے شعبے کیلئے ایک وجودی بحران قرار دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی اب طویل اور مربوط ریاضیاتی دلائل پیش کرنے کی صلاحیت حاصل کررہی ہے ۔ تاہم نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے بینجمن اینٹیو نے کہا کہ اے آئی نے اس کامیابی کیلئے برسوں سے تیار کیے گئے ریاضیاتی طریقوں اور سابق محققین کے کام سے استفادہ کیا۔ دو محققین نے اوپن اے آئی پر کام سے استفادہ کرنے کا الزام لگایا، جسے کمپنی نے مسترد کردیا۔دوسری جانب اوپن اے آئی نے اپنے ماڈلز کے غیر متوقع یا غلط رویوں کی زیادہ منظم انداز میں رپورٹنگ کرنے کا اعلان کردیا۔ کمپنی نے پہلے سے ظاہر نہ کیے گئے مصنوعی ذہانت کے غلط طرزعمل سے متعلق چھ نئی رپورٹس بھی جاری کی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے رپورٹنگ نظام کے تحت اے آئی کی جانب سے غیر مجاز اقدامات، نگرانی سے فرار اور مختلف اے آئی نظاموں کے درمیان خودکار رابطے جیسے واقعات بھی سامنے لائے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments