بحیرہ اسود :روسی ڈرون حملہ تنزانیہ کے جہاز کا کپتان ہلاک
کیف(اے ایف پی) یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ اسود میں تنزانیہ کے پرچم بردار شہری بحری جہاز پر روسی ڈرون حملے میں کپتان ہلاک اور عملے کے تین ارکان زخمی ہوگئے ۔
یوکرین کی سی پورٹ اتھارٹی کے مطابق جہاز یوکرینی بندرگاہ کی جانب رواں دواں تھا جب اسے ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔ حکام نے کپتان کی قومیت نہیں بتائی۔ دوسری جانب یوکرینی حکام کے مطابق روس سے 252 افراد کی لاشیں یوکرین منتقل کردی گئیں، جبکہ روس کو 23 لاشیں واپس کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments