جنوبی افریقا: 2ماہ کے دوران 9 خواتین کی لاشیں برآمد
جوہانسبرگ(اے ایف پی)جنوبی افریقا میں خواتین کے قتل کے واقعات نے شہریوں میں تشویش بڑھا دی۔
پولیس نے جوہانسبرگ کے مشرقی علاقے میں دو ماہ کے دوران نویں خاتون کی لاش برآمد کرلی۔ رواں ہفتے تین خواتین کی نیم برہنہ لاشیں ملنے کے بعد کیمپنٹن پارک میں سکیورٹی سخت اور ناکہ بندی کردی گئی۔ پولیس کے ڈپٹی چیف ٹیبلو نے کہا کہ مزید لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری نہیں رہ سکتا۔ قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کیلئے 4لاکھ رینڈ انعام مقرر کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments