شہزادی ڈیانا کے بھائی کے بادشاہ چارلس پر سنگین الزامات

شہزادی ڈیانا کے بھائی کے بادشاہ چارلس پر سنگین الزامات

ڈیانا کی موت کی رات چارلس غیر معمولی طور پر خوش تھے :بھائی کا الزام

لندن (اے ایف پی)شہزادی ڈیانا کے بھائی چارلس سپینسر نے اپنی نئی کتاب میں بادشاہ چارلس سوم پر سنگین الزامات عائد کردئیے ۔ سپینسر کے مطابق ڈیانا کی موت کی رات اس وقت کے ولی عہد چارلس غیر معمولی طور پر خوش دکھائی دے رہے تھے ۔ کتاب کے ایک اور اقتباس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈیانا کی وفات کے چند روز بعد چارلس نے کہا تھا کہ ہم جلد ہی اسے بھول جائیں گے ۔ بکنگھم پیلس نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ کئی برس بعد بھی قریبی عزیز کی موت کا غم یادداشت اور فیصلوں کو متاثر کرسکتا ہے ۔ سپینسر کی کتاب ’’سوان سونگ، ڈیانا، مائی سسٹر‘‘ آئندہ ہفتے شائع ہوگی۔ ڈیانا 1997 میں پیرس میں کار حادثے میں 36 سال کی عمر میں ہلاک ہوگئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...