اردوان 2028 کے قبل از وقت انتخابات میں دوبارہ امیدوار بن سکتے :اعلیٰ مشیر
استنبول(اے ایف پی)ترک صدر رجب طیب اردوان کے اعلیٰ مشیر مہمت اوچم نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات ہوئے تو اردوان اپریل 2028 میں دوبارہ صدارتی انتخاب لڑیں گے ۔
ترک میڈیا کے مطابق اوچم نے کہا کہ پارلیمنٹ کے 600 میں سے 360 ارکان نے نئے انتخابات کی حمایت کی تو 16 اپریل 2028 کو انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔ قانون کے تحت انتخابات عام طور پر اسی سال مئی میں ہونا ہیں۔ اردوان کی حکمران اے کے پارٹی اور اتحادی ایم ایچ پی کے پاس پارلیمنٹ میں مجموعی طور پر 326 نشستیں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments