آسٹریلیا کا غیر ملکی طلبا کیلئے امیگریشن قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ
سڈنی (آئی این پی) آسٹریلیا نے غیر ملکی طلبا کے لیے امیگریشن قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ اب اپنی شریک حیات اور بچوں کو ساتھ نہیں لا سکیں گے ۔ حکومت ویزا کی مدت سے متعلق قوانین بھی مزید سخت کرے گی، جبکہ امیگریشن قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے 100 اضافی اہلکار بھرتی کیے جائیں گے ۔ آسٹریلوی حکومت قرنطینہ مرکز کو امیگریشن حراستی مرکز کے طور پر استعمال کرنے پر بھی غور کر رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments