کینیڈا کو ایسوسی ایٹ رکن بنانے کی تجویز، ٹرمپ کی یورپی یونین کو تجارتی پابندیوں کی دھمکی

 کینیڈا کو ایسوسی ایٹ رکن بنانے  کی تجویز، ٹرمپ کی یورپی یونین  کو تجارتی پابندیوں کی دھمکی

واشنگٹن،اسٹراسبرگ(اے ایف پی)ٹرمپ نے کینیڈا کو یورپی یونین کا پہلا ایسوسی ایٹ رکن بنانے کی تجویز پر یورپی بلاک کے ساتھ تجارت محدود کرنے اور بھاری ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔

 ٹرمپ نے تجویز کو مضحکہ خیزقرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسے مخالفانہ اقدام سمجھا گیا تو یورپ پر سنگین تجارتی محصولات عائد کیے جاسکتے ہیں یا کئی اشیا کی تجارت روک دی جائے گی۔کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے یورپی یونین سے قریبی تعلقات بڑھانے پر ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کردیا۔ یورپی پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کارنی نے کہا کہ کینیڈین اس بات پر متحد ہیں کہ کوئی انہیں یہ نہیں بتا سکتا کہ وہ کون سی زبان بولیں، ان کی ثقافت کیا ہو یا وہ بین الاقوامی سطح پر کن ممالک سے معاہدے کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...