امریکی کانگریس نے روس پر نئی سخت پابندیوں کی منظوری دیدی

امریکی کانگریس نے روس پر نئی  سخت پابندیوں کی منظوری دیدی

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی کانگریس نے یوکرین جنگ کے باعث روس پر دباؤ بڑھانے کیلئے نئی سخت پابندیوں کی منظوری دے دی،ری پبلکن اکثریتی ایوان نمائندگان نے پیکیج کی منظوری 159 کے مقابلے میں 262 ووٹوں سے دی۔

 اس اقدام کو ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کے بعد روس کے خلاف امریکی کانگریس کی جانب سے اب تک کی اہم ترین قانون سازی قرار دیا جارہا ہے ۔ نئی پابندیوں کا مقصد روس کی معیشت پر دباؤ بڑھانا اور یوکرین میں جاری جنگ کیلئے ماسکو کی مالی صلاحیت محدود کرنا ہے ۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے قانون پر دستخط کے بعد پابندیوں کے نفاذ کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...