جوابی اقدام،ایران کا سویڈش سفارتکار کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم
تہران(اے ایف پی)ایران نے سویڈن کی جانب سے ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار کو ملک بدر کیے جانے کے بعد تہران میں تعینات سویڈش سفارتکار کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
ایرانی وزارت خارجہ نے سویڈش سفیر کو طلب کرکے فیصلے پر احتجاج کیا اور اسے بلاجواز اور بین الاقوامی قانون کے منافی قرار دیا۔ سویڈن نے ایران پر اپنے ملک میں حکومت مخالف افراد اور یہودی و اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنانے والی سرگرمیوں کا الزام عائد کیا تھا، جسے تہران نے بے بنیاد قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments