سنگاپور :بسوں میں کھانا کھانے نشست پر پاؤں رکھنے پر جرمانے مقرر
سنگاپور(اے ایف پی)سنگاپور میں پبلک بسوں میں کھانا کھانے یا نشست پر پاؤں رکھنے پر بھاری جرمانے مقرر کردئیے گئے۔
لینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق نشست پر پاؤں رکھنے پر زیادہ سے زیادہ 500 سنگاپور ڈالر جبکہ بس کو شدید گندا کرنے یا دیگر مسافروں کیلئے خطرہ پیدا کرنے پر 5 ہزار ڈالر تک جرمانہ ہوگا۔ بس میں قے، پیشاب، تھوکنے ، جسمانی رطوبتیں گرانے یا نشستوں پر خوراک، مٹی اور چکنائی پھیلانے کو سنگین صفائی کی خلاف ورزیوں میں شمار کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئے ضوابط کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ کو محفوظ اور مسافروں کیلئے زیادہ خوشگوار بنانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments