پولینڈ کا 2039 تک 15 ہزار امریکی فوجیوں کی میزبانی کا منصوبہ

پولینڈ کا 2039 تک 15 ہزار  امریکی فوجیوں کی میزبانی کا منصوبہ

وارسا(اے ایف پی)پولینڈ نے اپنی سرزمین پر 15 ہزار امریکی فوجیوں کی میزبانی کا منصوبہ ظاہر کر دیا ہے۔

نائب وزیر دفاع اسٹینسلاف کے مطابق 10 ہزار امریکی فوجی عارضی بنیادوں پر جبکہ 3 ہزار 500 سے 5 ہزار فوجی مستقل طور پر تعینات ہوں گے۔ ٹرمپ نے بھی پولینڈ میں مستقل امریکی فوجی اڈے کے قیام پر پیش رفت کا عندیہ دیا ہے۔ پولش وزیر کے مطابق امریکی فوجی موجودگی مرحلہ وار 2039 تک مکمل کی جائے گی۔ اس وقت پولینڈ میں 6 ہزار 500 سے 7 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...