جنوبی شام میں اسرائیلی فورسز کی شدید گولہ باری
حلب کے اسلحہ ڈپو میں دھماکے ،4 افراد زخمی ،دھماکوں کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ترکیہ کی مدد سے اسلحہ ذخیرہ کرنیوالے ڈپو کواسرائیلی فضائیہ نے نشانہ بنایا:ذرائع
دمشق(اے ایف پی)اسرائیلی فورسز نے پیر کی صبح جنوبی شام کے صوبے درعا میں عابدین اور الرقَد کی وادیوں پر توپ خانے سے شدید گولہ باری اورمشین گنوں سے فائرنگ کی ہے ۔شامی خبر رساں ادارے سنا کے مطابق گولہ باری میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فورسز نے یرموک بیسن میں متعدد دیہاتوں کے مضافات کو بھی نشانہ بنایا۔ادھرشام کے صوبہ حلب میں پیر کی صبح ایک اسلحہ ڈپو میں دھماکے ہوئے ہیں، کم از کم چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔دھماکوں کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اسرائیلی فضائی حملوں کا نتیجہ تھے اور جس اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا وہاں ترکیہ کی مدد سے فوجی ہتھیار ذخیرہ کیے جاتے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments