امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم سمیت بعض وفد ارکان کو ویزے دینے سے انکار
تہران(اے ایف پی)امریکا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جانے والے وفد کے بعض ارکان کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر کی میڈیا ٹیم کے ارکان بھی متاثرین میں شامل ہیں۔ ایرانی حکام نے امریکی اقدام کو مخالفانہ قرار دیا ہے ۔ پزشکیان بدھ کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments