چینی صدر 23 تا 25 ستمبر تک امریکا کا دورہ کرینگے

چینی صدر 23 تا 25 ستمبر تک امریکا کا دورہ کرینگے

ٹرمپ شی ملاقات جمعرات کو متوقع،تجارت سمیت اہم امور پر گفتگو ہو گی امریکا کے ساتھ سٹراٹیجک استحکام کے فروغ کیلئے تعاون پر تیار ہیں : چین

بیجنگ،واشنگٹن،نیو یارک(اے ایف پی)چین نے تصدیق کی ہے کہ صدر شی جن پنگ 23 تا 25 ستمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے ، جہاں ان کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوگی۔ شی جن پنگ اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے ۔چینی حکومت کے مطابق شی بدھ سے جمعہ تک امریکا میں قیام کریں گے ۔ امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ بدھ کو جوائنٹ بیس اینڈریوز پر چینی صدر کا استقبال کریں گے ، جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مذاکرات جمعرات کو ہوں گے۔

ملاقات میں تجارت، ٹیکنالوجی اور دیگر اہم سٹراٹیجک معاملات زیر بحث آنے کا امکان ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی اور تائیوان کا معاملہ اہم چیلنجز ہیں، چین نے امریکا کے ساتھ سٹراٹیجک استحکام کے فروغ اور باہمی اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنے کیلئے تعاون پر آمادگی ظاہر کردی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے کہا کہ بیجنگ امریکا کے ساتھ تعمیری سٹراٹیجک استحکام پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے ، مذاکرات اور تعاون بڑھانے کیلئے کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو مناسب طریقے سے سنبھالنا ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...