7 ماہ کی بندش کے بعد ایران میں سکول دوبارہ کھل گئے

7 ماہ کی بندش کے بعد ایران  میں سکول دوبارہ کھل گئے

تہران(اے ایف پی)مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث 7ماہ کی بندش کے بعد ایران میں بدھ سے سکول دوبارہ کھل گئے اور ایک کروڑ 65 لاکھ بچے نئے تعلیمی سال کے لیے کلاسوں میں پہنچ گئے ۔

تہران میں والدین اپنی بیٹیوں کو ہاتھ تھامے سکول لائے ۔ 28 فروری کو جنگ شروع ہونے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں۔ جنوبی شہر میناب میں ایک سکول پر حملے کے نتیجے میں 120 بچوں سمیت 150 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ میناب میں ایران کے نائب صدر برائے سائنس و ٹیکنالوجی حسین افشین نے سکول کی گھنٹی بجا کر نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...